ڈگری ،پولیس کی بھٹیوں پر چھاپے ، دو ملزمان گرفتار

120

ڈگری(نمائندہ جسارت)ڈگری پولیس کی دو الگ کارروائیاں ،شراب کی بھٹیوں پر چھاپے،دو منشیات فروش گرفتار۔ ڈگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلوچ کالونی کے برابر واقع دیوی کے جھنڈ میں شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر موقع سے سرفراز عرف فراز مکرانی بلوچ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1020لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل کے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں کھڈہ محلے سے شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر خرم سجاد ملک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1420لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور جیل کے حوالے کردیا گیا۔