بھارت کو خطے میں امن کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیر خارجہ

393

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو خطے میں امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ عزم خطے کا امن واستحکام ہے، بھارت کو امن خراب کرنے کے بجائے خطے کے امن کیلئے کام کرنا چاہیے، بھارت میں آج کھچاؤ واضح دکھائی دے رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہوچکا، افغانستان کے نائب صدر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات الجھاؤ کا باعث تھے، الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے، پاکستان اپنی سر زمین کسی کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا، بھارت میں اقلیتیں دباؤ میں ہیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔