کھپرو، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ترقیاتی کام نہیں ہورہے

129

کھپرو (نمائندہ جسارت) سیاسی جماعتوں کی جانب سے ترقیاتی کام نہیں ہورہے، عوام میں غم و غصہ پایا جانے لگا، سندیپ محراج۔ کھپرو کے ترقیاتی کام نہیں ہو رہے جب کہ غریب آباد محلہ میں سے سب گھروں نے مل کر ایک درخواست ٹاؤن انتظامیہ کو دی غریب آباد محلہ میں نالیاں اور روڈ کے چند حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ مرد، عورت، بچے، بزرگ افراد پریشان ہیں۔ اکثر مدرسہ کے ٹائم بچے نالی میں گر جاتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے بار بار شکایت ٹاؤن انتظامیہ کو دی لیکن بار بار یاد داشت کے باوجود بھی ٹاؤن کو یہ مسئلہ نظر نہیں آیا۔ خدارا یہ نالیاں بنا دے، اب دوبارہ اسکول بھی کھل گئے ہیں، اب اسکول کے بچوں کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کوئی پرسان حال نہیں۔ ٹاؤن انتظامیہ ہر بار یہ کہتی ہے کہ ہمارے پاس بجٹ نہیں، جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کے پاس لاکھوں روپے بجٹ آتا ہے وہ کہاں خرچ کرتے ہیں یہ اْن سے پوچھنے والا نہیں۔ بلدیاتی الیکشن کی آمد آمد ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوام کو پر جوش دعوے اور سہانے خواب دکھائے جائیں گے جو کہ پھر سے مٹی کا گھروندا ثابت ہوں گے۔ عوام نے میونسپل کمیٹی کے حکام اور عہدیداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ غریب آباد محلے کا کام جلداز جلد کیا جائے۔