پولیس نذیر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل نہ کردے، محمد علی رند

161

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سیری جو گوٹھ دھنی بخش رند کے رہائشی کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے گم کرنے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر محمد علی رند، ذوالفقار علی رند، دھنی بخش رند ودیگر نے کہا کہ کچھ دن قبل گوٹھ میں میرے 7 سالہ بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا، کتے کے مالک نبی بخش ولد بگو خان نے بجائے اس کے اس کی داس رسی کرتے ہوئے پولیس سے ملی بھگت کرکے ہمارے ایک نوجوان نذیر کیخلاف جھوٹا کیس داخل کرادیا، جس کو بنیاد بنا کر 10 جون کو پولیس نے ہمارے گھر پر چڑھائی کردی اور نذیر کو گرفتار کرکے لے گئے، جس کا تاحال کوئی پتا نہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ پولیس نذیر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل نہ کردے، لہٰذا معاملے کا نوٹس لے کر فوری طور پر مقدمہ ختم کرکے نذیر کو بازیاب کرایا جائے۔