دادو، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، پولیس بے بس

191

دادو (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس، چوروں نے شہری کی دکان کا صفایا کردیا، 35 لاکھ کی چوری کرکے بآسانی فرار ہوگئے۔ دادو کے تھانہ اے سیکشن کی حد ایس ایس پی دادو آفس اور ڈی سی آفس کے نزدیک چوری کی بڑی واردات جس کے سی سی ٹی فوٹیجز سامنے آگئی ہیں، سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کے چور شٹر اوپر کرکے دکان میں داخل ہو کر باآسانی دکان کے خانے توڑے نقدی اور چیک لے کر بآسانی فرار ہوگئے۔ دکان مالکان کی قیادت میں احتجاجی دھرنا کے بعد دادو پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔ دکان مالکان لیاقت مگسی کا کہنا ہے کہ چور 35 لاکھ کی چوری کرکے لے گئے، پولیس کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کو تیار نہیں۔ دکان کے باہر دو پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں مگر اس رات ڈیوٹی سے غائب ہونا سوالیہ نشان ہے، چوری واپس نہ ہوئی تو خاندان کے ساتھ پریس کلب کے سامنے خودسوزی کروں گا۔ دوسری جانب دادو کے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر نا ہوئی تو ہم شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔