بحریہ ٹائون احتجاج سے کاروباری اور تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، ناصر مرزا

408

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک نجی تعمیراتی کمپنی (بحریہ ٹاون) کے خلاف احتجاج کے موقع پر آتشزدگی،املاک کی توڑ پھوڑ اورصوبائیت پھیلانے ،ملکی اکائی کے خلاف نعرے بازی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ہماری وفاقی وزیر داخلہ، اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف ایکشن لیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے باعث موٹر وے ایم نائن پر ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔جس سے عوام اور ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ناصر مرزا نے کہا کہ اس طرح کے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے ملک بھر کی پراپرٹی اور کنسٹرکشن انڈسٹری پر منفی اثر پڑا جس سے کاروباری اور تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔راولپنڈی چیمبر اس واقعے پر بحریہ ٹاون کے ساتھ یک جہتی کرتا ہے۔