تحقیق: وائی فائی سے اسمارٹ آلات چلانا ممکن

383

سنگاپور: وائی فائی  کو ایک خاص ٹیکنالوجی کی بدولت بجلی میں بدل کر ان سے چھوٹے آلات چلائے جاسکتے ہیں کیونکہ وائرلیس امواج کو بجلی میں بدلنا ممکن ہے۔

بین الاقوامی ریسرچ میگزین کے مطابق اس مشن میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایک چھوٹی ایل ای ڈی روشن کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق وائی فائی میں ہم 2.4 گیگا ہرٹز ریڈیو فری کوئنسی استعمال کرتے ہیں اورکئی مقامات پر اس کے سگنل ضائع ہوتے رہتے ہیں،  لیکن اب اسپن ٹارک آسیلیٹر (ایس ٹی او) جیسے منفرد اور چھوٹےآلے کی بدولت وائرلیس امواج کو بجلی میں بدلنا ممکن ہے۔

یاد رہے کہ وائی فائی ٹرانسمیٹر اور ریسیور اب ہرجگہ موجود ہیں اور  اس حوالےسے ماہرین نے بتایاہےکہ گھروں اور شہروں میں چھوٹے سینسر اور اسمارٹ آلات اب وائی فائی سے چلانا ممکن ہے۔

ماہرین نے بتایا ہےکہ اس طرح اسے کمیونکیشن اور کمپیوٹنگ وغیرہ میں انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ایس ٹی او نظام مائیکروویو خارج کرتے ہیں لیکن ان سے بجلی کی بہت کم مقدار ہی حاصل کی جاسکتی ہے لیکن ایک ساتھ بہت سارے ایس ٹی او نظاموں کو ملاکر ہم بجلی کی بڑی مقدار بناسکتے ہیں۔

سنگاپور کے سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر آٹھ ایس ٹی او نظاموں کو مرحلہ وار جوڑا ہے،  تاہم اس تحقیق کی مدد سے وائی فائی کو براہِ راست بجلی میں بدلا گیا جسے کیپیسٹر میں بھیجا گیا اور ایک اعشاریہ چھ وولٹ کی ایل ای ڈی جلائی گئی۔

 خیال رہے  جب کیپیسٹر کو چھ مرتبہ چارج کیا گیا تو ایل ای ڈی ایک منٹ تک روشنی دیتی رہی،  اگرچہ یہ ایک دلچسپ تجربہ ہے لیکن کئی برس بعد یہ ممکن ہوگا کہ ہم وائی فائی کے زیاں کو روکتے ہوئے اس سے بجلی کے آلات بناسکیں گے۔