سندھ حکومت کا کورونا ماس ویکسی نیشن کیلیے بڑا فیصلہ

529

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ماس ویکسی نیشن کیلیے محکمہ زراعت سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے خریدی گئی گاڑیاں مانگ لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سندھ حکومت نے محکمہ زراعت سے ماس ویکسی نیشن کیلیے 3ماہ کے لیے گاڑیاں مانگی ہیں،جنہیں ڈیسیز کے حوالے کی جائیں گی اور لوگوں کی بڑی تعداد میں ویکسین لگائی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی میں ضلع وسطی کے 4مختلف ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباداور نارتھ کراچی شامل ہے،متاثرہ علاقوں میں 17جون تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن  میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کیلیے ماسک پہننا لازمی ہوگا ، کاروباری سرگرمیاں کورونا ایس او پیز کے مطابق ہونگی، متعلقہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔