میرواہ گورچانی،لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر2 دکانیں سیل

93

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت )کورونا وائرس کی تیسری لہر کی روک تھام کے لیے لگائے جانے والے مکمل لاک ڈاؤن کے باعث میرواہ گورچانی شہر میں دوسرے روز بھی تمام کاروباری و تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے تاہم اشیا خورونوش کی دکانیں،میڈیکل اسٹور اور پیٹرول پمپ کھلے رہے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد سلیم شیخ نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ اچانک شہر کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دو دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ پولیس کا گشت جاری رہا۔