جیکب آباد، مسروقہ موٹر سائیکلیں پولیس برآمد کرانے میں ناکام

248

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) مسروقہ موٹر سائیکلیں پولیس برآمد کرانے میں ناکام، متاثرین مقدمات درج کرانے کے باوجودپانچ ماہ سے دربدر،ڈی آئی جی لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ جیکب آباد پولیس 16 سے زائد شہریوں کی مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد کرانے میں ناکام ،ہے پانچ ماہ سے متاثرین شاہ روپ،شنکر لعل ،معشوق ڈومکی ،شاہ رخ کھوسو اور دیگر کی جانب سے شہر کے صدر، سٹی، سول لائن اور ایئر پورٹ تھانوں پر موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کے مقدمات درج کرائے گئے، جس کو پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن پولیس کوئی بھی پیش رفت نہ دکھا سکی۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ کو جیکب آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد کھلی کچہری میں شکایت کی اور ان کے حکم پر کیس بھی داخل کرایا لیکن تاحال کچھ نہیں ہوا۔ ڈی آئی جی نے تو ایک ماہ کے اندر موٹر سائیکل برآمد کرنے کے احکامات دیے تھے لیکن پانچ ماہ سے دربدر ہیں کوئی داد رسی کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔