جیکب آباد کے سرکاری اسکول میں پنکھے نہ لگانے پر عملے کا احتجاج

197

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے سرکاری اسکول میں پنکھے نہ لگانے پر عملے کا احتجاج، چیف انجینئر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ جیکب آباد کے سرکاری پرائمری اسکول علی شیر آفریدی میں ٹھیکیدار کی جانب سے پنکھے نہ لگانے کی وجہ سے تدریسی عملہ سخت پریشان ہے، اسکول کے تدریسی عملے نے احتجا ج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران کو متعدد بار شکایت کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی قیامت خیز گرمی میں کمرے تب رہے ہیں بیٹھنا محال ہوگیا ہے، گرمی سے متعدد اساتذہ کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے چیف انجینئر الیکٹریکل سکھر ریجن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔