کورونا کے وار جاری، مزید 83 افراد جان سے گئے

384

ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار پانچ سو اکتیس نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 1531 کیس رپورٹ ہوئے۔

 این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 83 اموات ہوئیں۔