کھپرو انتظامیہ، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کا شہر میں گشت

148

کھپرو (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر، مختارکار، ایس ایچ او کھپرو، ڈی ایس پی اور سندھ رینجرز کے اہلکاروں کا شہر میں گشت، لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والی دکانیں بند کروا دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر، مختارکار، ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور سندھ رینجرز کے اہلکاروں نے کھلنے والی دکانیں بند کروا دیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے، شہریوں سے بھی بار بار اپیل کی جاری ہے۔ کورونا وائرس ایک خطرناک وبا ہے، جس سے آپ کو بچنا ہے۔ کچھ دکانداروں پر چالان بھی کاٹے گئے کچھ دکانداروں کو وارننگ بھی دی ہے، جن دکانوں پر رش زیادہ ہے وہ بند کروا دی گئیں، پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہید چوک پر مفت ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ انتظامیہ اپنی ڈیوٹی بخوبی نبھا رہی ہے۔ رش والی جگہ پر سختی سے اور کم رش والی جگہ پر نرمی رکھی گئی ہے۔ نائی اور درزی کی دکانیں ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔