شہر کے مختلف علاقوںسے 5معمر افراد کی لاشیں برآمد

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، 3لاشوں کی شناخت نہ ہوسکے ،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک بی صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب سے62 سالہ مشتاق ولد صادق علی کی لاش برآمد ہوئی۔بفرزون سیکٹر 15B آغا خان لیب کے قریب ایک گھر سے 60 سالہ شیر دل ولد عبداللہ کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر گبول ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق متوفی گھر میںاکیلا ہی رہائش پذیر تھااورموت بظاہر طبعی لگتی ہے تاہم پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ۔ نیو کراچی سیکٹر 5/8 دعا چوک کے قریب سے ایک 50 سالہ نامعلوم شخص جب کہ نیو سبزی منڈی کے قریب سے 60سالہ نامعلوم اور ملیر کھوکھراپار نمبرایک نمبر ایک شہید پارک کے اندر سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق رات گئے ان میں سے کی شناخت نہ ہوسکی تھی پولیس کے مطابق مرنے والے افراد حلیے سے نشے کے عادی لگتے ہیں۔