بااثر افراد نے زمین اور گھر پر قبضہ کرلیا، انصاف اور تحفظ دیا جائے، عبداللطیف

132

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گمبٹ کے گوٹھ اللہ وسایو کے رہائشی عبداللطیف نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ زمین اور گھر پر قبضے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گوٹھ میں میری زمین اور گھرجس پر بااثر افراد بدر اور امام الدین نے قبضہ کرلیا ہے اور مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ گھر اور زمین میری ذاتی ملکیت ہے لیکن مجھے ناجائز تنگ کیا جارہا ہے۔ حکام بالا معاملے کا نوٹس لیکر انصاف اور تحفظ فراہم کریں۔