جماعت اسلامی کے سابق امیر ضلع رئیس خاوند بخش انتقال کرگئے

107

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے دیرینہ رکن سابق امیر ضلع رئیس خاوند بخش کھوسہ 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ڈاکٹر معراجِ حسین محنتی علی مردان شاہ ودیگر ذمہ داران کا اظہار تعزیت۔ بدین ضلع میں جماعت اسلامی کے پہلے رکن سید ابوالاعلیٰ مودودی، قاضی حسین احمد کے قریبی ساتھی جماعت اسلامی ضلع بدین کے دیرینہ رکن سابق امیر ضلع بدین رئیس خاوند بخش کھوسہ طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد 90 برس کی عمر انتقال کرگئے مرحوم کو اپنے آبائی علاقے شاہ جوکوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ، نائب امراء سید دائود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوتہ، غلام رسول احمدانی، عبدالکریم بلیدی، جنرل سیکرٹری عبداللطیف کھوسہ ودیگر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، سندھ کے نائب ممتاز حسین سہتو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب مجاہد بلوچ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر رہنماؤں نے جماعت اسلامی ضلع بدین کے دیرینہ رکن رئیس خاوند بخش کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔