جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے کارکن لیاقت حسین لغاری سپرد خاک

124

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے کارکن کورونا سے انتقال کرگئے، وہ اٹھارہ روز سے قوما میں تھے۔ جماعت اسلامی کے رکن ضمیر حسین لغاری کے والد اور کارکن جماعت اسلامی لیاقت حسین لغاری کورونا وائرس کا شکار ہوئے جنہیں سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اٹھارہ روز قوما کی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے، انہیں ان کے آبائی قبرستان سرور شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ انجینئر طاہر مجید، امیر ضلع عقیل احمد خان، حافظ غیور احمد، سلیم کے کے، سہیل شارق، رائو طارق، حماد علی بہادر سمیت دیگر نے ضمیر حسین لغاری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت کی۔