اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی توسیع روکنے کا مطالبہ

348

فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، اسپین اور برطانیہ کی حکومتوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ہار ہوما ای علاقے میں اپنی غیر قانونی آبادکاری کے اپنے فیصلے کو مسترد کرے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ہاروما ای علاقے میں 540 آبادکاری یونٹوں کی تعمیر کو جاری رکھنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی آبادکاری میں توسیع کی پالیسی کو معطل کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت آبادکاری غیر قانونی ہیں اور اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کے پرامن حل کے امکانات کو خطرے میں ڈالنے کا باعث ہے۔

اگر اس پر عمل درآمد ہوا تو ایک عملی اور خودمختار فلسطینی ریاست کے امکانات کو مزید نقصان پہنچے گا۔