برطانیہ نے ترکی سمیت 3 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

468

برطانیہ نے ترکی سمیت مزید تین ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی لگادی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے ترکی سمیت مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

برطانوی حکومت نے ترکی، نیپال اور مالدیپ کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا۔ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

دوسری جانب 17 مئی سے برطانوی شہری 12 ممالک کا سفر کر سکیں گے۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور شامل ہیں۔

گرین لسٹ میں شامل دیگر ممالک میں پرتگال، اسرائیل، برونائی، آئس لینڈ اور جبرالٹر شامل ہیں، گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو برطانیہ میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔