کوروناکا مریض سیکورٹی غفلت کے باعث قرنطینہ سینٹرسے فرار

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے و الا کورونا کا مریض قرنطینہ سینٹر سے فرار ہو گیا۔جمعرا ت کودبئی اور ریاض کی فلائٹ سے آنے والے پانچ افراد میں کورونا مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں قرنطینہ کے لیے بھٹائی آباد کے فیڈرل گورنمنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔مریض گھر والوں کے ساتھ عید منانے آیا تھا جو سیکیورٹی کی غفلت کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔