ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاںبحق پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔ سٹی پولیس میں تعینات کانسٹبل عبدالمعز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نیاآبا دمیں مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو ا تھا ،واقعہ میں 6سالہ بچے سمیت2افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔نماز جنازہ میں آئی جی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔