جوبائیڈن کا افغان قیام امن میں پاکستانی کاوشوں کا اعتراف

342

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع بلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے افغان قیام امن میں پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہے گا، مسلمانوں پر پابندی کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کیے ہیں اور آئندہ بھی کروں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر تمام اقوام عالم کو اکٹھا کرکے پیش رفت کی ہے۔ مسائل اور ان کے حل سمیت حکومتی کارکردگی سے آگاہی کو یقینی بناؤں گا ۔