کورونا کیسز میں اضافہ‘ جناح اور گرین لائن ایکسپریس معطل

297

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کورونا کی موجودہ صورتحال میں ٹرین آپریشن کو محدود کر دیا گیا ہے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن سے چلنے والی 2 مسافروں ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس اور کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کو بھی معطل کیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینوں میں کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔