ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی تفصیلات جاری

448

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) اسد عمر نے ایس او پیز کی تعمیل کی تفصیلات جاری کردیں۔ سب سے کم عمل درآمد صوبہ سندھ میں دیکھنے میں آیا۔

ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایس او پی پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ فوج کی تعیناتی سمیت مضبوط نفاذ کے اقدامات سے ایس او پیز میں بہتری آئی۔

اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز پر 3 مئی تک عمل درآمد سب سے زیادہ 88 فیصد وفاق میں ہوا۔ دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایس او پیز پر 69 ،کے پی میں 66 ، گلگت بلتستان میں62، بلوچستان میں 63 فیصد عمل درآمد کیا گیا۔ سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر ایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے۔ قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی، 3مئی کو 68 فیصد ہوگئی۔ عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔