جوبائیڈن کا بھارت پر سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ

321

کویت اور آسٹریلیا کے بعد امریکا نے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بھارتی شہریوں پر سفری پابندی لگا دی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین پساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے بھارت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور بھارتی شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ ؎

جین پساکی کے مطابق بھارت سے امریکا آنے والی تمام پروازوں پر پابندی ہوگی جب کہ پابندی کا اطلاق 4 مئی سے ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے پابندی کا فیصلہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مشورے پر کیا۔ امریکی شہریوں کے علاوہ بھارت سے کوئی بھی مسافر 14 روز تک امریکا نہیں آسکتا۔

بھارت میں کورونا سے یومیہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ نجی و سرکاری اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ کئی مریض آکسیجن نہ ملنے کے سبب ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ، امریکا اور جرمنی سمیت پاکستان نے بھارتی حکام کو مدد کی پیش کش کی ہے۔