سندھ ہائیکورٹ زکوۃ کی تقسیم کے طریقہ کا ر پر برہم 2 سال کا ریکارڈ طلب

374

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری زکوۃ کونسل کے تحت مستحقین میں زکوۃ کی تقسیم کا معاملہ عدالت نے زکاۃ تقسیم کا دو سالہ مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری زکوۃ کے تحت مستحقین میں زکوۃ کی تقسیم سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،زکواۃ تقسیم کا مربوط نظام نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت نے زکواۃ تقسیم کا دو سالہ مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے صوبے بھر میں رقم وصول کرنے والوں کے نام اور تفصیل بھی پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے بینک کو موصول ہونے والی رقم کا بھی مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔زکوۃ کونسل کی مناسب تشکیل اور ضابطہ نہ ہونے پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا سیکرٹری زکوٰۃ کا کہنا تھا کہ محکمہ کے پاس ابھی تین ارب روپے موجود ہیں، عدالت کاکہناتھا کہ مربوط نظام کے بغیر مستحقین تک یہ رقم نہیں پہنچ سکتی، رقم ای سہولت کارڈ یا کراس چیک کے ذریعے دی جائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ بینک کے نمائندے کو طلب کرلیا۔