سائیکلنگ، ہر عمر کے افراد کیلئے بہترین ورزش

592

سائکلنگ کے بہت سے فوائد ہیں، اس میں تناؤ کم پیدا ہوتا ہے اور جسمانی سرگرمی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فوائد درجہ ذیل ہیں۔

  • یہ ورزش دوسری ورزش کی اقسام کے مقابلے میں کم چوٹوں اور تناؤ کا سبب بنتا ہے۔
  • سائیکلنگ میں پیڈل چلاتے وقت تمام بڑے بڑے عضلاتی گروپوں کا استعمال ہوتا ہے۔
  • کچھ دیگر کھیلوں کے برعکس سائیکلنگ میں اعلی سطح کی جسمانی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
  • سائیکلنگ صلاحیت ، جسمانی طاقت اور ایروبک فٹنس کو بڑھاتا ہے۔
  • سایکلنگ بہت معتدل رفتار سے شروع کی جاسکتی ہے اگر چوٹ یا بیماری جیسے خطرات لاحق نہ ہوں تو سائکلنگ کے اوقات کار کو بڑھا بھی جاسکتا ہے۔
  • سائکلنگ میں ورزش کے ساتھ ساتھ ایڈوینچر بھی ہے کہ آپ کا جہاں دل چاہے لے جائے۔ اس میں پٹرول کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

صحت سے متعلق فوائد:

سائیکلنگ بنیادی طور پر ایک ایروبک ورزش ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کے دل ، خون کی نالیوں اور پھیپھڑوں، سب کی ورزش ہوتی ہے۔ اس سے گہری گہری سانس لیں گے ، پسینہ آئے گا اور جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کی صحت پر اچھا اثر پڑے گا۔

  • قلبی صحت کیلئے موثر
  • پٹھوں کی طاقت اور لچک میں اضافہ
  • نقل و حرکت کی جسمانی صلاحیت میں بہتری
  • تناؤ میں کمی
  • جسمانی طرز (posture) اور عضلاتی کوآرڈینیشن میں بہتری
  • مضبوط ہڈیاں
  • جسمانی چربی کی سطح میں کمی
  • بیماری کی روک تھام یا انتظام
  • اضطرابی کیفیت میں کمی۔