پنگریو،زراعت کی ترقی کیلیے شرع کیے گئے ،منصوبے کرپشن کا شکار

140

پنگریو(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے کاشتکاروں کوزرعی پیداوارمیں اضافے کے لیے سبسڈی پرفراہم کیے جانے والے لیزر لیولرکی اسکیم تین سال سے تعطلی کاشکار ہے جس کی وجہ سے صوبے کے کاشتکار اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے اوراپنی زرعی پیداوارمیں اضافہ کرنے سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ زراعت کے توسط سے سندھ میں زراعت کی ترویج اورترقی کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کرپشن کاشکار ہوگئے ہیں جن میں زمین ہموارکرنے والالیزرلیولربھی شامل ہے حکومت سندھ کی جانب سے سبسڈی پر کاشتکاروں کوفراہم کیاجانے والالیزرلیولرغیرمتعلقہ افرادتک پہنچنے اورنجی مارکیٹ میں فروخت پرنیب کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے باعث یہ اسکیم تین سال سے تعطلی کاشکار ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کولیزرلیولرفراہم نہیں کیے جارہے جبکہ دیگرصوبوں میں یہ اسکیم کامیابی سے جاری ہے سستے نرخوں پرملنے والے لیزرلیولرکی فراہمی بندہونے کے باعث چھوٹے اورمتوسط طبقے کے کاشتکاراس کے حصول سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے کاشتکاررہنمائوں فیاض شاہ راشدی،گلن شاہ،جاویدکھوسو اورجان محمدودیگرنے بتایاکہ لیزرلیولرزمین کوہموارکرتاہے جس سے نہ صرف زمین کی طاقت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ پانی کی بہت بچت ہوتی ہے اورفی ایکڑزرعی پیداواربھی بڑھتی ہے مگر اس اسکیم کی تین سالوں سے بندش کے باعث سندھ کے کاشتکار لیزرلیورکے حصول سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سندھ میں زرعی آلات کی سبسڈی پرفراہمی میں بھی بدعنوانیاں ہوئی ہیں جس کاخمیازہ صوبے کے کاشتکاروں کوبھگتنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ لیزرلیولراوردیگرزرعی آلات کی سبسڈی پرفراہمی دوبارہ شروع کی جائے تاکہ دیگرصوبوں کے کاشتکاروں کی طرح سندھ کے کاشتکاربھی اس منصوبے سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی فی ایکڑپیداوارمیں بھی اضافہ کرسکیں۔