انجمن احمدیہ کاوجود اینٹی اسلام اور اینٹی پاکستان سرگرمیوں پر مشتمل ہے

149

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے چناب نگر کے ایک روزہ دورے کے دوران کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستور پاکستان اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے کا ہمیں حق دیتا ہے اور اینٹی اسلام اور اینٹی پاکستان نظریات کی سر کوبی بھی حکومت اور عوام کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت (انجمن احمدیہ ) کاوجود اینٹی اسلام اور اینٹی پاکستان سرگرمیوں پر مشتمل ہے اور ربوہ برانڈ ارتداد کو کھلے عام پھیلا یا جارہا ہے ۔ امتناع قادیانیت ایکٹ جیسے قوانین موجود ہونے کے باوجود کفر وارتداد کی تبلیغ کو نہ روکنا آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ربوہ میں ملک و ملت کے خلاف سازشیں پروان چڑھتی ہیں اور پرانا ربوہ اب بھی اسٹیٹ انڈر اسٹیٹ کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی ساز ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانی جماعت کو خلاف قانون قرار دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور حکومت قادیانی جماعت کو کالعدم قرار دے۔