شہری بلدیاتی و بنیادی سہولیات سے محروم زندگی بسر کررہے ہیں

161

سکھر(نمائندہ جسارت)جناح ویلفیئر سکھر کے چیئرمین اصلاح الدین شیخ کی سابق مئیر سکھر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ سکھر سے ملاقات ، شہری مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کا مطالبہ ، سابق مئیر سمیت ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے چیئرمین کو یقین دہانی ، شہرکی تعمیرو ترقی سمیت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ، سابق مئیر سکھر ارسلان شیخ ، ایڈمنسٹریٹر سکھر علی رضا انصاری۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی سماجی تنظیم جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے چیئرمین اصلاح الدین شیخ نے وفد کے ہمراہ بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری سے شہراور شہریوں کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ بھی موجود تھے ۔ملاقات میں چیئرمین جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر اصلاح الدین شیخ نے سابق میئر سکھر اور ایڈمنسٹر یٹر کو عام دنوں کی طرح رمضان المبارک کے ایام میں بھی شہر اور مساجد کے باہر صفائی کے ناقص انتظامات ہیں سحری کے دوران اسٹریٹ لائٹ بند ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، کچہرا کنڈی بھر جانے کے باوجود اٹھانے کا عمل سست روی کا شکار ہے ، نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب مفلوج ہو جاتا ہے ، صفائی کا عملہ شکایات کے باوجود عوامی شکایات دور نہیں کر رہا ہے ، بلدیاتی دور میں ہونے والے ترقیاتی کام بھی مکمل نہیں ہو سکے اور جو ہوئے ہیں وہ بھی خراب ہو چکے ہیں شہری بلدیاتی و بنیادی سہولیات سے محروم زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اگر فی الفور شہری مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو مجبورا شہریوں اور سماجی تنظیموں کیساتھ ملکربلدیہ اعلیٰ سکھر کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائینگے اور اس کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ، ملاقات میں سابق مئیر سکھر ارسلان شیخ ، ایڈمنسٹریٹر سکھر علی رضا انصاری نے چیئرمین اصلاح الدین شیخ کو یقین دلایا کہ سکھر شہر ہمارا اپنا شہر ہے اور اس کے مسائل ہمارے مسائل ہے ، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن بلدیاتی و بنیادی سہولیات مہیسر ہو عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کچھ تکلیف کا سامنا ہوا ہے انشاء￿ اللہ شہریوں کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔