شبلی فراز کی فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کا قلمدان ملنے پر مبارکباد

327

اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کا قلمدان ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات ان کی طرف سے وزارت اطلاعات میں شروع کئے جانے والے اقدامات پر وہ ان سے تعاون کرتے رہیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، وزیر اطلاعات کی حیثیت سے میرے دور میں تمام میڈیا مالکان، سی ای اوز، بیورو چیفس، ڈائریکٹر نیوز، ٹی وی اینکرز، بیٹ رپورٹرز اور صحافیوں نے تعاون کیا جس پر ان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،روٹی،کپڑا،مکان کے دعویداروں نےسندھ کے عوام کو عملی طور پربھوک وافلاس کی بھٹی میں جھونک دیا،افسوس کہ وہاں کے کتے بھی انسانوں کو کاٹ کر اپنی بھوک مٹا رہےہیں،سیاسی وڈیرے جعلی لیکچر بند کرکےشہریوں کی جان بچانے پر توجہ دیں۔