ٹنڈو یوسف پولیس نے مین پوری سپلائی کی کوشش ناکام بنادی،2ملزم گرفتار

262

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈو یوسف پولیس نے مین پوری سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے خام مال اورتیارمین پوری برآمد کرلی،تھانہ سٹی کی حدود سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو یوسف پولیس نے دوران چیکنگ غلام شاہ کلہوڑو فلائی اوور کے قریب سے 2 مشکوک کاروں کو روک کر چیک کیا جس سے 4کٹے خام مال اور تیار شدہ 650 مین پوری برآمد ہوئی، گرفتار دونوںملزمان لاہور کے رہائشی ہیں اور حیدرآباد میں خام مال مین پوری کی سپلائی کا کام کرتے ہیںپولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ سٹی کی حدودسے 125موٹرسائیکل چوری ہوگئی، فاطمہ آرکیڈکھوکھر محلہ کے رہائشی سمیر عباس نے موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کرالی۔