آبادکاری سندھ میں بیروزگاری کی اصل وجہ ہے،قادر مگسی

129

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کا سندھ سے رویہ نا مناسب ہے عمران خان کے ایجنڈے میں سندھ شامل ہی نہیں ہے تبدیلی سرکار نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، وفاق سندھ کے اداروں کی نجکاری اور سمندری جزائر کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کااظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ترقی پسند ہاؤس میں کارکنان سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ غیرمقامی سندھ میں آکر کاروباری وسائل پر قابض ہورہے ہیں دوسری جانب حکمرانوں نے مردم شماری میں سندھ کی آباد ی کم دکھائی ہیجس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں بے روز گاری کا بڑا سبب غیر مقامی آباد کاری ہے انہوںنے کہاکہ سندھ کے خلاف ہونیو الی زیادتیوں پر سندھ کی عوام کو متحد ہونا پڑے گا۔