بھارت کے خلاف سنچری میرے کیریئر کی یادگار اننگز ہے، شاہد آفریدی

415

کراچی (سید وزیر علی قادری) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 2005 میں بھارت کے خلاف دنیا کی دوسری تیز ترین سنچری کیریئر کی یادگار اننگز ہے جو  مجھے خود بھی بہت پسند ہے۔

آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی کی بھارت کے خلاف تاریخی اننگز کے حوالے سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2005   میں آج ہی کے دن شاہد آفریدی نے45 گیندوں پر دنیا کی دوسری تیز ترین سنچری  اسکور کی تھی، ان کی اس جارحانہ اننگز میں 9 چھکے اور10 چوکے شامل تھے۔

 آئی سی سی کی اس ٹویٹ کے جواب میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کے دن کو میں تہہ دل سے یاد کیے ہوئے ہوں، یہ میرے کیریئر کی یادگار اننگز ہے جو مجھے خود بھی بہت پسند ہے۔

انہوں نے  کہا کہ بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی گیند روکنے کی کوشش میں آئوٹ ہونے کا آج تک افسوس ہے۔

 واضح رہے  شاہد آفریدی نے 2005  میں بھارت کے خلاف 46 گیندوں پر 102 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 249 رنز کا ہدف 7.5 اوورز پہلے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔