جیکب آباد ،محکمہ صحت خسرہ کی وبا روکنے میں مکمل ناکام

469

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں محکمہ صحت خسرہ کی وبا کے پھیلئو کو روکنے میں مکمل ناکام بچوں کے لیے نجی میڈیکل سینٹرز میں ایڈمنٹ کرنے کی گنجائش نا کافی ،کئی معصوم بچے فوت ،ضلع بھر میں بروقت ویکسین نہ ملنے سے بچے خسرہ کے مرض میںمبتلا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع بھر میں محکمہ صحت کی غفلت سے خسرہ کی وبا پھیلی ہوئی وبا پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا جس سے جیکب آباد ،ٹھل اور گڑھی خیرو میں سیکڑوں بچے بر وقت ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے خسر ہ میں مبتلا ہو گئے ہیں،جبکہ وبا سے کئی بچے فو ت بھی ہو چکے ہیں ۔ اس سلسلے میں مرکزی رہنما میڈیکل ایسوسی ایشن پیما کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالرشید عبدالوہاب جو بچوں کے بیماریوں کے ماہر ہیں انہوں نے اپنے سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں خسرہ کا آئوٹ بریک ہو چکا ، جس سے ہمارے سینٹر میں بھی متاثر بچوں کو ایڈمٹ کرنے کی گنجائش کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی محمکہ صحت نے اگر اس جانب فوری توجہ نہ دی تو صورتحال انتہائی بھیانک ہو سکتی ہے ۔یاد رہے کہ یہ صورتحال ضلع میں ویکسینیٹر کے احتجاج باعث شدت اختیار کر گئی تھی۔