حیدرآباد: پولیس نے 2منشیات فروش دھرلیے، 20لیٹر شراب برآمد

133

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے سائٹ ایریا سے 2منشیات فروش دھرلیے، سائٹ ایریا سے ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق سائٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمانی کالونی سائٹ ایریا کے قریب سے 2 منشیات فروش فاروق اوراقبال عرف موندرکوگرفتار کرلیا،منشیات فروشوں کے قبضے سے 2 گیلن میں 20 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی تھانے کی حدود سے اسلحہ کے زور پر2 ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔