تاریخ رقم کرنے والی چند خواتین

467

1) ایگنوڈیس (400 قبل مسیح)

محققین کی جانب سے تسلیم شدہ یہ انسانی تاریخ کی پہلی ماہرِ امراض نسواں (gynecologist) تھیں۔ ان کا نام Agnodice تھا۔ یہ یونان کے اس دور میں علم طب پڑھا کرتی تھیں جب خواتین کو اس موضوع میں دلچسپی لینے پر سزاےئ موت دی جاتی تھی۔ جب ان کا بھی عقدہ کھلا اور حکومت کے سامنے یہ لائی گئیں تو ان کے کئی مریض ان کی سفارش لے کر آگئے اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر انہیں نہ صرف رہائی ملی بلکہ اپنا کام بھی جاری رکھا۔