بااثر افراد کے قبضے سے گھر واگزار کرایا جائے، متاثرہ خاتون

238

میہڑ (نمائندہ جسارت) تہرڑی محبت میں پلاٹ اور مکان پر قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کیخلاف متاثرہ افراد کا احتجاج، انصاف کا مطالبہ کیا۔ تہرڑی محبت میں سومرہ محلے کی رہائشی رینا ارشاد منگی نے اپنے والد ارشاد منگی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا سومرو محلہ تہرڑی محبت میں 1291 فٹ پر مشتمل پلاٹ کے اوپر ہمارا مکان بنا ہوا ہے، میری پھوپھو مسمات انور خاتون اور محمد علی عرف پپو منگی نے زبردستی قبضہ کیا ہے، کچھ وقت قبل ہم اپنا گھر بند کر کے کراچی گئے تھے، مزدروی کر کے اپنا گزر بسر کررہے ہیں، کورونا وائرس کے باعث ہم کراچی چھوڑ کر گاؤں تہرڑی محبت پہنچے تو بااثر افراد گھر پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے تھے اور ہمارے اوپر تشدد کر کے ہمیں گھر سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کا اکیلی سہارا ہوں، مجھے محمد علی عرف پپو منگی نازیبا الفاظ استعمال کر کے ہراساں کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق انور خاتون کل حصہ اس کو دینے کے لیے تیار ہیں، اس کے باوجود بااثر افراد نے ہمارا جینا محال کردیا ہے، بااثر افراد کے ظلم سے تنگ ہیں۔ انہوں نے منگی برداری سمیت ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ انکوائری کرا کے ہمیں انصاف دلایا جائے۔