ایس بی سی اے کے 110 عارضی ملازمین کو بحال کرنے کا حکم

227

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ کے دو رکنی بنچ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عارضی ملازمین کی جانب سے دائر مختلف آئینی درخواستوں کی مشترکہ سماعت کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 110 عارضی ملازمین کو بحال کرنے اور ادارے میں موجود 127 اسامیوں میں بھرتیاں اور ریگولر کرنے کا حکم دیا ہے ا ور ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن کو حکم کی تعمیل کر کے رپورٹ کے ساتھ 13 اپریل کو طلب کرلیا ہے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ کی سربراہی جسٹس ذوالفقار احمد خان نے کی جبکہ کیس کی پیروی ایڈووکیٹ اسلم سروری و دیگر وکلاء نے کی۔ واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے عارضی ملازمین محمد ایوب اور دیگر 110 ملازمین کی طرف سے ریگولر نہ کرنے پر مختلف آئینی درخواستیں ہائی کورٹ حیدرآباد میں دائر کی گئیں ۔