‘بریت فیصلے کیخلاف نیب اپیل کی جلدسماعت کا کوئی جواز نہیں’

464

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی نوازشریف اور مریم نواز  سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ بریت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل کی جلد سماعت کا کوئی جواز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نوازکی سزاکےخلاف اپیلیں جلدسماعت کیلئےمقررکرنےکی نیب درخواستوں پرسماعت ہوئی تو  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرمنل اپیلیں مقررکرنےاوراپیلوں کےاسٹیٹس کی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےنیب کی متفرق درخواست پرسماعت کی۔ نیب کےڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفرعباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ایون فیلڈ ،العزیزیہ  ،فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلیں جلدمقررکرنےکی درخواست دی جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بریت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل کی جلد سماعت کا کوئی جواز نہیں، جن ریفرنسز میں سزا ہوچکی ان کی جلدسماعت کی درخواست ہوسکتی ہے۔

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ کورونا ایس او پیزکے باعث صرف اہم مقدمات کی سماعت کی جارہی ہے ہماری اپنی ایک پالیسی ہے جس کے مطابق کرمنل اپیلیں سن رہے ہیں۔