پشاور سے کابل اور ازبکستان ٹرین چلائیں گے، اعظم سواتی

205
حیدرآباد: وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی ویگن ورکشاپ کے دورے کے موقع پر ملازمین کو چیک دے رہے ہیں

حیدر آباد( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بحالی اور ایل ایم ون منصوبہ معیشت کا رخ بدل دے گا،وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کے تحت ریلوے کو جلد منافع بخش ،سہولیات سے بھرپور اور محفوظ سفر کاذریعہ بنائیں گے،پشاور سے کابل اور ازبکستان ٹرین چلے گی ،ورلڈبینک نے4 8.بلین کا قرضہ منظور کرلیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار
انہوں نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے معائنے کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہو ئے کےا ۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کا نظام انگریز کے دور میں بنا تھا لیکن بعد میں فنڈز تو مختص ہو تے رہے لیکن معیاری اور پائیدار کام نہیں ہوا کرپشن نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ریلوے نے نصف صدی میں1.2ٹریلین سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے پی آئی اے ، او جی ڈی سی اور پاکستان سٹیل کی طرح یہاں بھی سیاسی بھرتیاں ہو ئیں اور ادارہ تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا۔نہوں نے کہاکہ پشاور سے کابل اور ازبکستان تک مال بردار اور مسافر چلے گی ٹرین چلے گی اس سلسلہ میں معاہدہ ہو چکا ہے اور ورلڈ بنک نے بھی 4,8بلین کا قرضہ منظور کرلیا ہے تاہم ایران و ترکی تک ٹرین کے حوالے سے جو کوتاہی کی گئی ہے اس کے ذمے داران کو سزا مل چکی ہے اور مزید کو ملے گی ۔