ٹنڈو آدم، شکایاتی مرکز پر ایگزیکٹو انجینئر واپڈا کا صارفین سے ہتک آمیز رویہ

253

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم واپڈا کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں ڈیڈکشن و دیگر شکایات کے لیے واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئر کی جانب سے صارفین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھا جاتا ہے جبکہ دور دراز سے آنے والوں کو افسران بالا سیٹ پر موجود نہ ہونے کا کہہ کر واپس روانہ کردیا جاتا ہے۔ صارفین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسران بالا اپنے دفاتر میں موجود ہونے کے باوجود بھی ملاقات نہیں کرتے اور تلخ لہجے میں جواب دیتے ہیں۔ صارفین نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔