دیہات میں عزیب افراد کی سہولت کے لیے مفت طبی کیمپ لگائے جائیں، ڈی سی بدین

147

بدین (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی جانب سے گاؤں سلیمان خاصخیلی نزد قاضیہ نہر صفا سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع ڈی سی بدین نے کہا کہ صحت قدرت کی جانب سے انسان کے لیے ایک انمول تحفہ ہے، جس کی قدر کرنی چاہیے۔ افتتاح کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر بدین نے کیمپ میں موجود ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریض اور ان کے ساتھ آنے والے ورثاء کو حکومت کی جانب سے جاری کی گئی کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہات میں بھی مفت طبی کیمپ لگائے جائیں تاکہ دیہات کے غریب لوگ ان سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا جبکہ ڈی سی کی جانب سے کیمپ میں مریض اور ان کے ورثاء میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔