ٹنڈوآدم،بے امنی عروج پر ،شہری دو موٹرسائیکلوں سے محروم

81

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں بے امنی پر ضابطہ نہ لایا جاسکا، دو موٹر سائیکلیں چھیننے سمیت نامعلوم چور دکان سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے با آسانی فرار ،انجمن تاجران کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں بے امنی پر ضابطہ نہ لاسکا چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں ۔ٹنڈوآدم سوجی مل کے قریب دو مسلح افراد نے زوہیب راجپوت کو ہتھیار کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل اور 18 ہزار نقدی دوسرے واقعے میں ٹنڈوآدم برانچ ( نہر )کے قریب تین مسلح افراد نے انعام بھٹو کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہو گئے جبکہ مچھلی مارکیٹ سے ستار غوری کی دکان سے 60 ہزار نقدی ، سی سی ٹی وی کیمرے ، ایل سی ڈی اور پتی چوری کر کے با آسانی فرار ہو گئے جبکہ سٹی و بی سیکشن پولیس نے واقعے کی این سی داخل کر لی ہے۔