تاجر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، فہد شیخ

358

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے چیمبر سیکرٹریٹ میں ٹریڈ یونین کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکی تیسری لہر کے پھیلا¶ کو روکنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اقدامات اچھے ہیں ، عوام بالخصوص تاجر برادری سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز ، ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ کورنا کے پھیلا¶ کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ
صیام کے دوران تجارتی مراکز میں عوالناس خریداری کےلیے آئیں گے، بازاروں میں سینیٹائزر کا اہتمام کریں اور سماجی فاصلے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی روابط رکھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا¶ کو روکنے کے لیے حکومت کے اقدامات پر عمل در آمد بھی کرایا جائے ، اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی کے علاو ہ ضیا الدین، سید یاور علی شاہ ، محمد طارق شیخ ، محمد طارق قریشی، اختیار احمد آرائیں ، محمد حسین غو ری و دیگر وموجود تھے ۔