قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

320

اْن کا رویہ تو یہ ہے کہ اگر تم پر قابو پا جائیں تو تمہارے ساتھ دشمنی کریں اور ہاتھ اور زبان سے تمہیں آزار دیں وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہو جاؤ۔ قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں کسی کام آئیں گی نہ تمہاری اولاد اْس روز اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا، اور و ہی تمہارے اعمال کا دیکھنے والا ہے۔ (سورۃ الممتحنۃ:2تا3)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن کے دل میں خوشی داخل کرنا سب سے افضل عمل ہے خواہ اس کی ستر پوشی کرنے کے لیے کپڑے پہنائے یا اس کی بھوک رفع کرنے کے لیے اسے شکم سیر کر دے یا اس کی کوئی اور حاجت پوری کر دے۔ (الترغیب والترہیب)