مصر: سوئیز نہر کے تجارتی راستے میں مزید توسیع کرنے پر غور

323

سوئز کینال اتھارٹی (ایس سی اے) کے سربراہ اسامہ ربیع نے اعلان کیا ہے کہ ایور گون کارگو جہاز کے پھنسنے کے مزید واقعات سے بچنے کے لئے مصر نہر کی توسیع کرنے پر غور کر رہا ہے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایور گون کارگو جہاز کے پھنسنے کے باعث خطے میں سمندری تجارت چھ روز تک معطل رہی تھی۔ مصری حکام ایسے حادثات سے بچنے کیلئے نہر سوئیز کی چوڑائی میں مزید توسیع کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ربیع نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہر کی گہرائی (24 میٹر) میں اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بالکہ اسے مزید چوڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

نہر کی کل لمبائی 193 کلومیٹر ہے اور 345 میٹر چوڑائی ہے، یہ وہ حصہ ہے جس میں 400 میٹر لمبا جہاز گزرتا ہے۔

خیال رہے کہ مصر نے 2015 میں 8 ارب ڈالر کی لاگت سے سوئز نہر کے شمالی حصے کے راستے کا افتتاح کیا تھا۔ ربیع نے اپنے بیانات میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ممکنہ توسیع میں 70 کلو میٹر کا وہ حصہ بھی شامل ہوگا جس میں جہاز پھنس گیا تھا۔