حکومت کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

366

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول وڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول، ڈیزل کی قیمت  برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 42 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسےفی لیٹر برقرار رہے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے برقرار رہے گی، مٹی کےتیل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی لیٹرکے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پرکوئی لیوی عائد نہیں جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔