گورنر سے ڈی جی آڈٹ سندھ ،ڈی جی آڈٹ بلدیات کی ملاقات

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلدیات قادر بخش بلوچ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلدیات نے گورنر سندھ کو 2020-21ء کی محکمہ بلدیات کی آڈٹ رپورٹ پیش کی اور متعلقہ اقدامات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے ذریعہ حکومت عوام کی دہلیز تک فوری ریلیف مہیا کرسکتی ہے کیونکہ عوامی فلاح و بہبود سمیت صحت و صفائی کے امور محکمے کے ذریعہ انجام دیے جارہے ہیں لہٰذا آڈٹ سے ادارہ میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جا ئے۔علاوہ ازیں ڈی جی آڈٹ سندھ میانداد راہوجو نے 2020-21ء کی آڈٹ رپورٹ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پیش کی۔ ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، سرکاری اداروں کے مالی انتظام ، سرکاری ملازمین کو سہولیات کی فراہمی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔