ڈھائی لاکھ مالیت کے منشیات سے بھرے سگریٹ ضبط

96

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل میل آفس (IMO) شاہراہ فیصل ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے ڈھائی لاکھ مالیت کے Marijuana منشیات سے بھرے سگریٹس ضبط کر لیے، جن کی مالیت ڈھائی لاکھ روپے بنتی ہے، 170 گرام Marijuanna برآمد کر کے کسٹم اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کا آغا ز کر دیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل میل آفس شاہراہ فیصل کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ٹرانزٹ ہوسٹل پارسلز کے ذریعہ Marijuana منشیات ملک میں لائی جار ہی ہے اورکراچی کے پوش علاقوں میں خفیہ طریقے سے مہنگی قیمت پر فروخت کی جاتی ہے ،شک کی بنیاد پر برطانیہ سے جرمنی کے لیے بھیجے جانے والے ٹرانزٹ پارسل جس کی ڈیکلیریشن کپڑے اور آرائشی فریم سے کی گئی تھی اس پارسل کو اس کے روٹ کی وجہ سے جانچ پڑ تا ل کی گئی تو پارسل میں سگریٹ کے73 اسٹک پیک برآمد ہوئے ، کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ عرفان الرحمان نے اس کامیاب کارروائی پر کسٹم کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔